0
Tuesday 20 Aug 2019 00:58

کشمیر میں جاری مظالم پر مسلم حکمران اور او آئی سی کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے، مفتی محمد نعیم

کشمیر میں جاری مظالم پر مسلم حکمران اور او آئی سی کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے، مفتی محمد نعیم
اسلام ٹائمز۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری مظالم پر مسلم حکمران اور او آئی سی کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے، کشمیر جیسا ظلم اگر مغرب کے کسی ملک میں ہوتا تو اب تک نیٹو کی افواج اس ملک کو تہس نہس کرچکے ہوتے، بھارتی ہٹ دھرمی ظلم عالمی طاقتیں بھارت کیخلاف اقدامات کے بجائے حوصلہ افزائی کئے جارہی ہیں، جمہوریت کے علمبرداروں کو کشمیریوں کا اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنا بھی پسند نہیں آرہا ہے۔ سعودی عرب میں ملاقات کیلئے آئے پاکستانی حاجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رئیس و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ حج امت مسلمہ کو ایک لڑی میں پرونے کا درس دیتا ہے، جس طرح پوری دنیا کے مسلمان حرم شریف میں متحد ہوکر حج پر حاضری دیتے ہیں اور احکامات الہی بجا لاتے ہیں، اسی طرح اپنے ممالک میں بھی جاکر اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کی باہم چپقلش اور اسلام دشمنوں کی ریشہ دوانیوں کی وجہ سے آج امت کا اتحاد پارہ پارہ ہے، عرب ممالک سعودی عرب کی طرف دیکھ رہے ہیں اور مشرقی ممالک پاکستان کی طرف دیکھتے ہیں، پوری امت مسلمہ کو ان ممالک سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں لیکن کوئی بھی مسلم حکمران سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے کشمیر اور فلسطین میں ظلم ہورہا ہے اگر یہ مغرب کے کسی ملک کے ساتھ ہوتا تو شاید اب تک نیٹو کی افواج اس ملک کو تہس نہس کرچکے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اسامہ بن لادن کی خاطر پورے افغانستان کو کھنڈرات میں بدلا گیا، کشمیر میں بھارت کا بدترین ظلم کئی روز سے جاری ہے لیکن اب تک عالمی طاقتوں کی جانب سے بھارت کیخلاف اقدامات کے بجائے حوصلہ افزائی ہی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو پاکستانی قوم اپنے افواج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑنے کو تیار ہے، بھارتی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 811513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش