0
Wednesday 21 Aug 2019 11:44

نتھیا گلی میں اسپیکر ہاؤس سمیت سرکاری عمارتوں پر گندگی پھیلانے پر جرمانہ عائد

نتھیا گلی میں اسپیکر ہاؤس سمیت سرکاری عمارتوں پر گندگی پھیلانے پر جرمانہ عائد
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام نتھیا گلی میں سرکاری عمارتوں کو گندگی پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دو مہینوں کے دوران گندگی پھیلانے پر ہوٹل، ریسٹورنٹ، سرکاری عمارتوں اور سیاحوں سے 8 لاکھ روپے جرمانے وصول کیے گئے، جبکہ 6 سرکاری عمارتوں کے خلاف کارروائی کرکے 90 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ علاقے میں گندگی پھیلانے والوں میں اسپیکر ہاؤس بھی شامل ہے جبکہ دیگر سرکاری عمارتوں میں سی اینڈ ڈبلیو آفس، خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی، وائلڈ لائف، فارسٹ اور ایف ڈبلیو شامل ہیں۔

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گند پھینکنے پر اسپیکر ہاؤس سمیت 9 سرکاری عمارتوں کو جرمانہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ 28 ہوٹل مالکان کے خلاف گندگی پھیلانے پر کارروائی کرکے ایک لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا، جبکہ 21 ریسٹورنٹس سے ایک لاکھ 20 ہزار، 43 کیبین مالکان کے خلاف کارروائی کرکے ایک لاکھ 29 ہزار روپے، 9 رہائشی گھروں سے 90 ہزار روپے اور گندگی پھیلانے پر سیاحوں کے خلاف کارروائی کرکے ایک لاکھ 13 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 811825
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش