0
Sunday 25 Aug 2019 14:27

کراچی سمیت سندھ بھر میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی سمیت سندھ بھر میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے عاشورہ کے موقع پر کراچی سمیت صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 144 کے تحت یہ پابندی لگائی گئی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کراچی، سکھر اور حیدرآباد سمیت صوبے بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ خواتین، بچے، بزرگ، معذور افراد اور صحافی ڈبل سواری کی پابندی سے مستنٰی ہوں گے۔ علاوہ ازیں سندھ حکومت نے یکم سے 10 محرم تک پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باوردی اہلکاروں کے علاوہ صوبے میں ہرقسم کے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 10 روز کے لئے محرم کے جلوسوں، مجالس اور تعزیوں کے علاوہ 5 افراد کا جمع ہونا ممنوع ہوگا، جبکہ قابل اعتراض، اشتعال انگیز وال چاکنگ، بینرز اور پوسٹرز اور اس طرح کی تقاریر پر بھی 10 روز کے لئے پابندی ہوگی۔
 
خبر کا کوڈ : 812564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش