0
Sunday 25 Aug 2019 19:52

ملتان، یافث نوید ہاشمی کی بازیابی کے لیے آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کا علامتی دھرنا

ملتان، یافث نوید ہاشمی کی بازیابی کے لیے آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کا علامتی دھرنا
اسلام ٹائمز۔ آئی ایس او ملتان ڈویژن اور مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام معروف قانون دان یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ کی جبری گمشدگی کے خلاف پریس کلب کے سامنے کارکنوں نے احتجاجی دھرنا دیا، احتجاجی دھرنے کی قیادت آئی ایس او ملتان ڈویژن کے صدر عاطف حسین، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل انجینئر سخاوت علی اور قاسم شمسی نے کی، جو دو گھنٹے تک جاری رہا، احتجاجی دھرنے میں مردو خواتین اور بچوں سمیت نوید ہاشمی کے اہلخانہ نے شرکت کی، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ معروف قانون دان یافث نوید ہاشمی کی جبری گمشدگی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جب تک اسیران ملت جعفریہ بالخصوص یافث نوید ہاشمی کو رہا نہیں کیا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

رہنمائوں نے کہا کہ یافث نوید ہاشمی ملک کا محب وطن بیٹا ہے جو ہر ظلم کے خلاف کھڑا رہا ہے، ہم ملک کے پرامن شہری ہیں اور ریاست پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یافث نوید سمیت ملت جعفریہ کے تمام لاپتہ افراد کو جلد سے جلد رہا کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت وقت سے سوال کرتے ہیں کہ یافث نوید ہاشمی کو کس جرم میں لاپتہ کیا گیا ہے؟، ریاست کو چاہیئے کہ وہ اپنے شہریوں کو بھرپور تحفظ فراہم کرے نہ کہ ان کی جبری گمشدگی ہو جائے اور ان پر تشدد کی انتہا کر دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 812591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش