0
Monday 27 Jun 2011 00:08

بھٹو بے گناہ تھا، ٹربیونل کی رپورٹ دنیا نیوز کو موصول

بھٹو بے گناہ تھا، ٹربیونل کی رپورٹ دنیا نیوز کو موصول
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ جسٹس شفیع الرحمن کی سربراہی میں بننے والے ٹریبونل کی خفیہ رپورٹ  26 سال بعد پہلی بار دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نواب احمد خاں کے قتل میں بھٹو کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا تھا۔ نواب محمد احمد خان کے قتل کے سلسلے میں قائم کئے جانے والے شفیع الرحمن ٹریبونل نے بائیس فروری انیس سو 85ء کو اپنی رپورٹ مرتب کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا تھا کہ اس وقت کے ایم این اے احمد رضا قصوری کے والد نواب محمد احمد خان کو ان کے کہنے پر قتل کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کا فل بینچ کل سے چیف جسٹس چودھری افتخار محمد کی سربراہی میں بھٹو کیس کی دوبارہ سماعت شروع کر رہا ہے۔ چھتیس سال بعد اس مقدمہ کے خفیہ مندرجات اس مقدمے میں سامنے لائے جا رہے ہیں۔ کیس کے مدعی احمد رضا قصوری نے کسی بھی جگہ اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا نام اپنے والد کے قاتل کے طور پر نہیں لیا، تاہم انہیں بھٹو کے سخت ناقد ہونے کے ناطے خدشہ تھا کہ کوئی بھی جیالا یا جذباتی شخص جس کا تعلق حکومت سے ہو سکتا تھا انہیں منظر نامہ سے ہٹا سکتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 81303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش