0
Friday 30 Aug 2019 18:54

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف گلگت بلتستان کے عوام سراپا احتجاج، ریلیاں، مظاہرے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف گلگت بلتستان کے عوام سراپا احتجاج، ریلیاں، مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان بھر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں، مظاہرے ہوئے اور شدید احتجاج کیا گیا۔ گلگت میں وزیر اعلیٰ جی بی کی زیر قیادت ریلی گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ایک سے جی ڈی اے پارک تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں صوبائی وزراء، تاجر، سول سوسائٹی کےافراد اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ادھر نماز جمعہ کے بعد امامیہ جامع مسجد سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ سکردو میں بھی مظاہرے ہوئے، یادگار چوک پر سینکڑوں لوگوں نے بھارتی مظالم کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ بلتستان کے ضلع شگر، کھرمنگ اور گانچھے میں بھی مظاہرے ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ انڈیا میں مودی کی شکل میں ہٹلر کا دور شروع ہو چکا ہے، کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں جبکہ عرب ممالک گجرات اور کشمیر کے قصائی کو ایوارڈ سے نواز رہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ حکومت عرب ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کرے۔ عوام نے اس موقع پر اپنے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ اگر بھارت نے حملے کی غلطی کی تو پورے گلگت بلتستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 813579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش