0
Saturday 31 Aug 2019 17:17

ہر قسم کی اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے، لبنان

ہر قسم کی اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے، لبنان
اسلام ٹائمز۔ لبنان کے وزیر دفاع "الیاس بوصعب" نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ لبنانی سرزمین پر ہونے والی ہر قسم کی اسرائیلی جارحیت، چاہے زمینی ہو یا ہوائی، کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لبنانی فوج ہر قسم کی اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور اس کا دندان شکن جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ الیاس بوصعب نے کہا کہ لبنان اب پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور ہے اور اپنے قوی صدر مملکت اور آگاہ رہنماؤں کے زیر سایہ دن دگنی رات چگنی ترقی کر رہا ہے۔

عرب اخبار "القدس" کے مطابق لبنانی وزیر دفاع نے اپنے انٹرویو کے دوران کہا کہ ہم ہرگز قبول نہیں کرسکتے کہ وطن عزیر پر جارحیت کا مرتکب ہونے والا کوئی فریق اپنے کیفرِ کردار کو پہنچنے بغیر باقی رہے بلکہ ہم میں سے ہر ایک شخص، فوج کے ذریعے یا عوامی حمایت کیساتھ، اپنے وطن کے دفاع کی خاطر ملکر مزاحمت کا رستہ اختیار کرے گا۔ لبنانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم کسی قسم کے بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کرتے جبکہ ہمارے لئے جو چیز اہم ہے وہ صرف اور صرف ہمارے ملک کا مفاد ہے۔ دوسری طرف لبنانی میڈیا نے "صور" اور "الناقوزہ" نامی لبنانی شہروں پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بارہا پرواز کی خبر دی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے 2 اسرائیلی ڈرون طیارے جن میں سے ایک دھماکہ خیز مواد سے مسلح تھا، لبنان کے "ضاحیہ" نامی علاقے میں داخل ہوگئے تھے، جنہیں فوراً ہی مار گرایا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 813782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش