0
Sunday 1 Sep 2019 09:09

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر اوڈیسا میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 3 پولیس اہل کاروں سمیت 21 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ حملہ آور سفید فام ہے جس کی عمر لگ بھگ تیس برس تھی۔ حملہ آور نے فائرنگ کا آغاز ٹریفک سگنل پر پولیس اہل کار کو نشانہ بنا کر کیا اور پھر پوسٹل سروس کی وین ہائی جیک کر کے فرار ہو گیا۔ وین ڈرائیو کرنے کے دوران ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کی اور بعد میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔ اس سے پہلے پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی تعداد 2 ہے۔ جنہوں نے اوڈیسا اور مڈلینڈ شہروں میں فائرنگ کی تاہم اب کہا گیا ہے کہ حملہ آور ایک ہی تھا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فائرنگ کے واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 813869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش