0
Wednesday 4 Sep 2019 13:57

پاکستان کرتارپور راہداری جلد کھولنے کیلئے پرعزم ہے، ڈاکٹر فیصل

پاکستان کرتارپور راہداری جلد کھولنے کیلئے پرعزم ہے، ڈاکٹر فیصل
 اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری پر تکنیکی مذاکرات مکمل ہو چکے، بھارت سے مذاکرات اچھے ماحول میں ہوئے، بھارتی حکام کو آئندہ مذاکرات کیلئے پاکستان آمد کا کہا ہے۔ کرتارپور راہداری جلد کھولنے کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات تیسرا دور مکمل ہو گیا ہے، پاکستانی وفد بھارتی حکام سے مذاکرات کے بعد اٹاری سے واہگہ بارڈر پہنچا، جہاں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت کو حتمی مذاکرات جلد مکمل کرنے کا کہا ہے، ہمسایہ ملک کو لچک کا مظاہرہ کرنا ہو گا جس سے معاملات جلد حل ہو جائیں گے۔ پاکستان یاتریوں کی تعداد 5 ہزار سے بڑھانے پر راضی ہے، بھارت کو جواب میں ڈوزیئر دیا ہے جس کی ابھی تفصیلات نہیں بتا سکتے۔ گذشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا پاکستان کرتارپور راہداری جلد کھولنے کیلئے پرعزم ہے، کوشش کی جا رہی ہے کہ پاکستان، بھارت معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 814427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش