0
Wednesday 4 Sep 2019 18:51

ملتان، ایم ایس ایف کے زیراہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی، بھارت کیخلاف نعرے بازی

ملتان، ایم ایس ایف کے زیراہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی، بھارت کیخلاف نعرے بازی
اسلام ٹائمز۔ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف) ایمرسن کالج کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ضلعی صدر ملک مظہر راں، سید اشغر جہانیاں، مہر جانی بابا نے کی۔ اس موقع پر عاصم ملک، فیصل رانجھا، عارف بھٹی، ارقم خان، رانا یاسر، زین، ذیشان بلال، دلاور رانجھا، حمزہ گجر، ملک حبیب، اویس جٹ، علی شیر، مدثر، ثنا اللہ، عثمان سندھو، طیب، ابوبکر راجپوت، عثمان و دیگر نے شرکت کی۔

ریلی سے سید اشعر جہانیاں نے خطاب کرتے ہوئے کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور ظلم و بربریت پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کی گئی، اُنہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر دو ایٹمی قوتوں کے درمیان محاذ آرائی کا باعث ہے، اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے، کشمیر جنت نظیر کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے، کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، ان پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، انسانی حقوق کے علمبردار کیوں خاموش ہیں۔؟
خبر کا کوڈ : 814484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش