0
Friday 6 Sep 2019 22:33

حکومت پنجاب اور عوام اپنی افواج کی بے مثال قربانیوں پر آج کے دن سلام پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر اختر ملک

حکومت پنجاب اور عوام اپنی افواج کی بے مثال قربانیوں پر آج کے دن سلام پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر اختر ملک
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کو پاک افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بناتے ہوئے وطن عزیز کی سرزمین میں گھسنے والوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے، جس سے پوری قوم کو اپنی افواج اور شہداء پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیور اقوام اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں، یہی وجہ ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر آج کا دن اپنے شہداء کے لواحقین کیلئے وقف کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 ستمبر کے موقع پر شہداء کے گھر جا کر ان کے لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ حکومت پنجاب اور عوام اپنی افواج کی بے مثال قربانیوں پر آج کے دن سلام پیش کرتے ہیں اور شہداء کے لواحقین کے عزم اور حوصلے کو سراہتے ہیں۔ ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ دشمن ملک سرحدوں پر شکست سے دوچار ہوکر اب کشمیر میں اپنے ناپاک عزائم پورے کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے۔ لیکن پاکستان کے مضبوط موقف نے عالمی برادری میں بھارت کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ پوری قوم اپنی کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔ بعدازاں صوبائی وزیر نے یادگار شہداء پر حاضری بھی دی۔
خبر کا کوڈ : 814898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش