0
Friday 6 Sep 2019 23:24

نئے ٹیکس فارم میں اقامہ اور بیرون ملک کمپنی کی تفصیلات لازمی قرار

نئے ٹیکس فارم میں اقامہ اور بیرون ملک کمپنی کی تفصیلات لازمی قرار
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے متنبہ کیا ہے کہ نئے ٹیکس ریٹرن فارم میں بیرون ملک اقامہ سے متعلق تفصیل فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے یواے ای اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ اقامہ کے غلط استعمال کا معاملہ یو اے ای سے اٹھا دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے بتایا ہے کہ پاکستان عرب امارات کے ٹیکس ریذیڈینشل اسٹیٹس رکھنے والے پاکستانیوں کے بارے میں یو اے ای رجسٹری کے ساتھ یہ معاملہ اٹھا رہا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے متبنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس 2019ء کے ریٹرن میں کنٹرول فارن کمپنی کی تفصیلات دینی ہوں گی، ٹیکس ریٹرن میں بیرون ملک اقامہ سے متعلق تفصیل فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 814909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش