0
Saturday 7 Sep 2019 19:15

ملتان، تنظیم اسلامی کے زیراہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

ملتان، تنظیم اسلامی کے زیراہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی
اسلام ٹائمز۔ تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید کے حکم پر کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ڈاکٹر محمد طاہر خاکوانی اور محمد عرفان بٹ نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا ہے کہ بھارت کی بڑھتی ہوئی ہٹ دھرمی، جنگی جنون اور اس کے ردعمل میں پاکستان کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر ڈٹ جانا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ علاقے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے، جنگ کی چنگاری نہ صرف یہ کہ کسی بھی وقت اس خطہ کو جلا کر خاکستر کرسکتی ہے بلکہ عالمی امن کو بھی تباہ کرسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم اسلامی حلقہ جنوبی پنجاب کے زیراہتمام گھنٹہ گھر چوک میں احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کے ترجمان کی پریس کانفرنس بھی اسی بات کو ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان بیرونی قوتوں کے دباؤ میں نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ حال ہی میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا دورہ پاکستان بھی بار آور ہوتا نظر نہیں آتا، ایسی صورت حال میں ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان اپنی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے فوری اور ہنگامی طور پر موثر اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان کے اس اعلان کی تائید کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم کے خلاف پاکستان کے ہر طبقے کو اپنی سطح پر یکجہتی کا اظہار کرنا ہوگا، حکومت پاکستان کو چاہیئے کہ وہ ایسے مزید اقدامات کرے، جن سے نہ صرف کرفیو میں محبوس کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار ہوتا نظر آئے بلکہ بھارت کو سفارتی اور تجارتی دباؤ میں لاکر کشمیریوں کو ان کے جائز حقوق دلوانے پر مجبور کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 815056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش