0
Sunday 8 Sep 2019 15:12

پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1700 تک پہنچ گئی

پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1700 تک پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ڈینگی وائرس کی وباء کے حوالے سے محکمہ صحت اور ہسپتالوں کے اعداد وشمار میں واضح تضاد دکھائی دے رہا ہے، پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1700 تک پہنچ گئی ہے۔ پشاور کے نواحی علاقے سربند، شیخان، بڈھ بیر، مشتر زئی، ڈینگی وائرس کی لپیٹ میں ہیں۔ ڈینگی وائرس کے باعث ایک خاتون جاں بحق جبکہ 25 ڈینگی متاثرین تاحال خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق اگست سے اب تک 1700 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ ڈی جی صحت شہر میں صرف 486 ڈینگی کیسز سامنے آنے پر بضد ہیں۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے ہسپتالوں کو ڈینگی کے مزید اعداد و شمار میڈیا کو دینے سے منع کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی محکمہ صحت خیبر پختونخوا ارشد خان کے مطابق این ایس ون ٹیسٹ کے بغیر مریض کو ڈینگی وائرس کا شکار قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ان کا موقف ہے کہ ڈینگی کے معاملہ میں پولیو کی طرح پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ ہسپتالوں کے فراہم کردہ اعداد و شمار کو غلط قرار دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ انکی بتائی گئی تعداد کو کسی کو چیلنج کرنے نہیں دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 815195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش