0
Sunday 8 Sep 2019 23:26

وزیراعظم نے کراچی کے مسائل کے حل کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی

وزیراعظم نے کراچی کے مسائل کے حل کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وزیر قانون فروغ نسیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی مسائل حل کرنے کے حوالے سے سفارشات اور لائحہ عمل تیار کرے گی۔ وزیراعظم کی زیرصدارت کراچی صفائی مہم اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا فروغ نسیم، خسرو بختیار، خالد مقبول صدیقی، علی زیدی، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا، رکن قومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی، ارکان سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل صدیقی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج، صفائی، ماس ٹرانزٹ سسٹم و دیگر اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کا جائزہ لیا گیا جبکہ وزیراعظم نے کلین کراچی مہم جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کا معاشی حب ہونے کے ناطے پاکستان کا مستقبل کراچی کے مستقبل سے جڑا ہے مگر ماضی کی بےانتظامی اور غفلت کا خمیازہ کراچی کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، کراچی میں قلت آب اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شدید تشویش ہے لیکن  وفاق کراچی کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 815239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش