0
Monday 9 Sep 2019 12:00

ضلع کرم بھر میں عزاداری سید الشہداء (ع) جاری، صوبے کا سب سے بڑا جلوس کل برآمد ہوگا

ضلع کرم بھر میں عزاداری سید الشہداء (ع) جاری، صوبے کا سب سے بڑا جلوس کل برآمد ہوگا
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع کرم کی سینکڑوں امام بارگاہوں میں مجالس اور ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے اور عزادار امام عالی مقام علیہ السلام کو حراج عقیدت پیش کر رہے ہیں، عزاداروں کے لیے جگہ جگہ دودھ، شربت، پانی کی سبیلوں اور نیاز حسین (ع) کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سے رات کے جلوسوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جو صبح تک جاری رہتا ہے جبکہ آج شب عاشور کے موقع پر ضلع بھر کی مختلف امام بارگاہوں سے بھی رات کے جلوس برآمد کئے جائیں گے۔ عزادروں کے لیے جگہ جگہ نیاز حسین کا اہتمام کیا گیا ہے اور دودھ شربت، چائے، یخنی کے علاوہ پانی کی سبلیں لگائی گئی ہیں۔

یوم عاشور کے موقع پر خیبر پختونخوا میں عزاداری کا سب سے بڑا جلوس پاراچنار کی مرکزی امام بارگاہ سے برآمد کیا جائے گا۔ جو شام کو واپس اسی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوگا۔ عزاداروں کے جلوسوں کے اختتام پر تمام امام بارگاہوں میں مجالس شام غریباں بھی برپا کی جائیں گی۔ پاراچنار سمیت ضلع کرم میں ماتمی مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ تیرہویں محرم تک جاری رہے گا۔ شہداء کربلا کے سوئم کے موقع پر نیاز حسین کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ تیرہویں محرم تک سرکاری طور پر تعطیلات کی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 815292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش