0
Tuesday 10 Sep 2019 00:18

محرم الحرام، سندھ رینجرز کی جانب سے عوام کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات

محرم الحرام، سندھ رینجرز کی جانب سے عوام کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات
اسلام ٹائمز۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر صوبے بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، رینجرز حکام نے جلوسوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے سندھ بھر میں محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں میں کسی بھی دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لئے فول پروف اقدامات کئے ہیں۔ اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز کی جانب سے کراچی میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں، شہر بھر کی مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کے اطراف چیکنگ اور گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری کراچی اوراندرون سندھ مرکزی جلوسوں کی نگرانی کرے گی، کراچی میں جلوس کی سیکیورٹی پر رینجرز کے ساڑھے 5 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ اندرون سندھ 5 ہزار رینجرز اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ علاوہ ازیں کراچی میں 10 محرم کے جلوس کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جائے گی۔ شہر قائد میں ڈبل سواری پر پابندی ہے اور کچھ حساس مقامات پر موبائل فون جیمرز بھی لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایم اے جناح روڈ اور صدر میں محرم الحرام کے جلوس کی گزرگاہوں سے ملحقہ سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 815417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش