0
Thursday 12 Sep 2019 12:14

گلگت میں ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے 14 کروڑ کا منصوبہ منظور

گلگت میں ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے 14 کروڑ کا منصوبہ منظور
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے 14 کروڑ روپے مالیت کے ٹریفک انجینئرنگ منصوبے کی منظوری دیدی گئی۔ یہ منصوبہ 6 ماہ میں مکمل ہو گا۔ پراجیکٹ کے تحت گلگت شہر میں شاہراہوں کا سروے کرایا جائے گا، جس کے بعد ٹریفک نظام مرتب ہو گا۔ پہلے مرحلے میں شہید ملت روڈ کو ٹریفک نظام کے حوالے سے ماڈل بنایا جائے گا۔ گلگت بائی پاس شاہراہ کی تعمیر سے شہر میں ٹریفک کا بوجھ کم ہو گا۔ ادھر وزیراعلٰی جی بی حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ گذشتہ کئی سالوں میں گلگت میں ایک پارک تعمیر نہیں کیا گیا۔ گذشتہ چار سالوں میں کئی پارکس تعمیر کئے گئے ہیں۔ بہت جلد خواتین کیلئے تعمیر کئے جانے والے پارک اور بسین پارک کا افتتاح کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 815753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش