0
Sunday 15 Sep 2019 23:46

پی ٹی آئی ایم کیو ایم کے ہاتھوں میں کھیلنا بند کرے، سینیٹر سسی پلیجو

پی ٹی آئی ایم کیو ایم کے ہاتھوں میں کھیلنا بند کرے، سینیٹر سسی پلیجو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو نے وزیراعظم عمران خان سے فروغ نسیم کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فروغ نسیم کی سوچ، پالیسی، بیان، وزارتی اقدام، ریاست، صوبوں اور پاکستان کی عوام کیلئے مسلسل انتشار پھیلانے کا سبب بن رہی ہے، وزیراعظم فروغ نسیم سے فوراً وزارت واپس لیں۔ اپنے بیان میں سینیٹر سسی پلیجو نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم کیو ایم کے ہاتھوں میں کھیلنا بند کرے، ایم کیو ایم مشرف کے نظریئے پر چل رہی ہے، فروغ نسیم اسکو عملی جامعہ پہنانے کیلئے پی ٹی آئی حکومت میں بیٹھ کر ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، پی ٹی آئی بتائے کہ اس نے ایم کیو ایم کا منشور کب سے اپنایا ہے۔

سینیٹر سسی پلیجو نے کہا کہ جس نے بھی سندھ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا، اسے سندھ کی عوام منہ توڑجواب دیں گے، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم سندھ کو کالونی سمجھنا بند کرے، کراچی کمیٹی اور آرٹیکل (4) 149 کا خیال سندھ کی صوبائی خودمختیاری پر مداخلت کے مترادف ہے، سندھ کی صوبائی خودمختاری میں مداخلت سندھ کی عوام کو کسی صورت قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام سندھ کے خلاف ہر سازش کو ہر محاذ پر ناکام بنائے گی۔
خبر کا کوڈ : 816372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش