0
Wednesday 18 Sep 2019 18:11

محسن داوڑ اور علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنیکا حکم

محسن داوڑ اور علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنیکا حکم
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے ارکان قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنماؤں محسن داوڑ اور علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے بنوں سرکٹ بینچ میں جسٹس ناصر محفوظ نے محسن داوڑ اور علی وزیر کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ عدالت نے دونوں سیاسی رہنماؤں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات جاری کر دیئے۔ ہائی کورٹ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں اور 2 افراد کی شخصی ضمانت کی عوض رہائی کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ محسن داوڑ اور علی وزیر کو خڑکمر چیک پوسٹ پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔
خبر کا کوڈ : 816937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش