0
Wednesday 18 Sep 2019 18:26

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملتان کے اراکین اسمبلی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملتان کے اراکین اسمبلی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ ضلع ملتان سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، وفد میں چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدوم زین قریشی، ممبران قومی اسمبلی محمد ابراہیم خان، رانا قاسم نون، احمد حسین ڈیہڑ، صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک، ممبران صوبائی اسمبلی جاوید اختر انصاری، محمد ندیم قریشی، ملک واصف مظہر، نوابزادہ وسیم خان بادوزئی، سلیم اختر، میاں طارق عبداللہ، قاسم عباس خان اور ظہیر الدین خان علیزئی شامل تھے۔ ملاقات میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے حوالے سے اب تک ہونیوالی پیش رفت، ملتان ریجن کے ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر اہم علاقائی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گذشتہ حکومتوں کی عدم توجہی اور وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم کے باعث جنوبی پنجاب کے لوگوں میں احساس محرومی بڑھتا رہا جن کا ازالہ اب پی ٹی آئی کی حکومت "جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ" کے قیام کے ذریعے کر رہی ہے۔ ملتان کے پارلیمینٹیرینز کے وفد نے صحت عامہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے "نشتر ٹو" منصوبے کے اجرا پر وزیرخارجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ پر کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے، جسے بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 816946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش