0
Thursday 19 Sep 2019 18:33

ملتان میں جماعت اہل سنت کے زیراہتمام کشمیری مسلمانوں سے اطہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ

ملتان میں جماعت اہل سنت کے زیراہتمام کشمیری مسلمانوں سے اطہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جماعت اہل سنت ملتان کے زیراہتمام کشمیر کی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، خانقاہ حامدیہ کے سجادہ نشین قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت نے فوجی چھاؤنی بنا دیا ہے, جس سے ظالم و سفاک ہندوں کا بھیانک چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے، سخت محاصرے کی وجہ سے بچوں کو غذا اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے، مقبوضہ وادی اس وقت بڑے انسانی بحران سے دوچار ہے، شدید خوف و ہراس کی فضا ہے، قتل، اغواء اور عصمت دری کی وارداتیں انسانیت کی دعویدار اقوام کے منہ پر طمانچہ ہیں۔

ایسے لگتا ہے کہ انسانی حقوق کے علمبرداروں کو سانپ سونگھ گیا ہے، دنیا میں کوئی سفاک بھارت کو لگام ڈالنے والا نہیں ہے، ہم اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو فوری طور پر ختم کروائے، وہاں بھارتی فوج اور حکومت کی طرف سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری بند کرایا جائے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے۔ مظاہرے سے مرکزی جماعت اہل سنت کے صدر حاجی سلیم حامدی اور ناظم اعلیٰ زاہد بلال قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام آج تک تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہی ہے، ہندو بنیا کشمیریوں کو مسلمان ہونے پر ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہا ہے، آج پاکستانی قوم مکمل طور پر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
خبر کا کوڈ : 817171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش