0
Friday 20 Sep 2019 16:25

فوجی و مالی اعتبار سے طاقتور ترین ممالک کی جارحیت کا مقابلہ کر رہے ہیں، محمد علی الحوثی

فوجی و مالی اعتبار سے طاقتور ترین ممالک کی جارحیت کا مقابلہ کر رہے ہیں، محمد علی الحوثی
اسلام ٹائمز۔ یمنی اعلیٰ اسلامی انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے "المسیرہ" ٹی وی چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ کٹھ پتلی حاکم بڑھاپے سے لاچار ہوچکا ہے جبکہ ہم سر سے لیکر پاؤں تک عوامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ کٹھ پتلی حکومت عوامی امنگوں کے مطابق عدالتی تقاضے پورے کرنے پر کبھی راضی نہیں ہوئی تھی، بلکہ اپنی حکومت بچانے کی خاطر ملک میں غیر ملکی مداخلت کا سہارا لئے بیٹھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اگر سابقہ حکومت کوئی قومی حکومت ہوتی تو اپنی حکومت بچانے کی خاطر غیر ملکی دہشتگرد گروہوں کا سہارا ہرگز نہ لیتی۔ یمنی اعلیٰ اسلامی انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا کہ ہم فوجی و مالی اعتبار سے طاقتور ترین ممالک کی جارحیت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ جارح قوتیں یمنی قوم کی آزادی کی طلبگار ہوتیں تو کبھی یمنی قوم کا قتل عام یا یمن کو ٹکڑوں میں تقسیم نہ کرتیں۔
خبر کا کوڈ : 817315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش