0
Wednesday 25 Sep 2019 19:33

سندھ حکومت کتا پکڑو مہم میں مدد کرے، میئر کراچی کی اپیل

سندھ حکومت کتا پکڑو مہم میں مدد کرے، میئر کراچی کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسم اختر نے صوبائی حکومت کی صفائی مہم میں تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے اس سے کتا پکڑو مہم کے لئے مدد طلب کرلی ہے۔ بدھ کو کراچی کے علاقے پاکستان چوک پر واٹر فلٹر پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ شہر کے 6 اضلاع میں صفائی مہم میں تعاون کے لئے تیار ہیں، جو کوئی صفائی مہم میں رکاوٹ بنے گا اس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے سندھ حکومت سے کتا پکڑو مہم کے لئے مدد مانگتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی مدد کے بغیر مہم کامیاب نہیں ہوسکتی۔

مین ہولز میں پتھر نکلنے کے حوالے سے میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کے منتخب نمائندے اور شہری کبھی اپنے شہر کو خود نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی کے مین ہول بہت پرانے ہوکر گل گئے ہیں، مٹیریل خستہ ہونے کی وجہ سے اینٹیں گٹر میں گر جاتی ہیں، جب تک سیوریج کا مسئلہ حل نہیں ہوگا سڑک نہیں بن سکتی۔ مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ واٹر فلٹر پلانٹ مستقل حل نہیں ہے، پینے کے پانی کے حل کے لئے واٹر بورڈ کو شہریوں کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 818350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش