0
Friday 27 Sep 2019 10:24

امریکا کا بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں جلد نرم کرنے کا مطالبہ

امریکا کا بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں جلد نرم کرنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ امریکا کی جانب سے ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر سے متعلق بیان سامنے آیا ہے، جس میں بھارت سے مقبوضہ وادی میں پابندیاں جلد نرم کرنےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نیویارک میں امریکی وزارت خارجہ کی معاون نائب سیکریٹری ایلس ویلز نے صحافیوں کو بتایا کہ صدرٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت کشمیر میں لگائی گئی پابندیوں میں جلد نرمی کرے، امریکا کو تیز رفتار کارروائی کی امید ہے۔ ایلس ویلز نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت پابندیاں ختم کرے اور حراست میں لیے گئے تمام افراد کو رہا کرے۔
 
خبر کا کوڈ : 818602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش