0
Saturday 28 Sep 2019 19:02

مردان، سرکاری اسکول کے استاد نے 10 سالہ بچے کو پھانسی دیکر قتل کر دیا

مردان، سرکاری اسکول کے استاد نے 10 سالہ بچے کو پھانسی دیکر قتل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ مردان کے علاقے لوندخوڑ میں چوتھی جماعت کے طالبعلم کو پھانسی دیکر قتل کر دیا گیا۔ بچے کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو گنے کے کھیت میں پھینک دیا گیا تھا جس کی لاش آج مل گئی۔ مقتول بچے کے چچا نظام الدین نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا بھتیجا فرحان بعمر 10 سال سرکاری سکول میں درجہ چہارم کا طالب علم تھا، دو دن پہلے اس کو اپنے سکول میں سہیل نامی استاد نے اپنے ساتھ رُکنے اور انکے دوسرے ساتھی طالبعلم کو جانے کا کہا کہ میں فرحان کو اپنے ساتھ موٹرسائیکل پر لے آؤں گا۔ نظام الدین نے بتایا کہ اس کے بعد فرحان گھر واپس نہیں آیا تو لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات بھی کئے اور پولیس کو گمشدگی کی اطلاع بھی دی، دو دن بعد ہمیں پولیس نے اطلاع دی کہ ہمیں ایک بچے کی لاش ملی ہے جا کر دیکھا تو فرحان کی لاش تھی جس کو پھانسی دیکر قتل کر دیا گیا تھا اور لاش گھنے کی کھیت میں پھینک دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔ تھانہ لوندخوڑ پولیس کے مطابق مقتول بچے فرحان کے والد کی مدعیت میں سرکاری سکول کے استاد سہیل ولد محمد رفیق کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بچے کے ساتھ جنسی تشدد کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد بتا سکیں گے، جبکہ ملزم سکول ٹیچر کے حوالے سے ڈی پی او مردان سجاد خان نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم گرفتار ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق فرحان کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 818921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش