0
Sunday 29 Sep 2019 23:13

عمران خان کی قیادت میں ملک امت مسلمہ کیلئے ایک طاقت بننے جا رہا ہے، بلاول

عمران خان کی قیادت میں ملک امت مسلمہ کیلئے ایک طاقت بننے جا رہا ہے، بلاول
اسلام ٹائم۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص اپنی لکھی ہوئی تقریر نہ پڑھ سکے، وہ وزیراعظم کی تقریر پر سیاست کرنے نکل پڑا ہے، نواز شریف سے سیاسی تربیت حاصل کرنے والے پرچی پارٹی لیڈر عوامی سے مسترد ہو چکے ہیں۔ اپنے بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کی کرپشن عوام سے چھپی ہوئی نہیں کہ کس طرح ملک اور قوم کو دونوں نے ملک کر لوٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم کیساتھ، جبکہ پیپلز پارٹی مودی کی ترجمانی میں مصروف ہے، آصف زرداری کشمیر کے نہیں کرپشن کے اسیر ہیں، ساری زندگی کرپشن کرکے جائیداد بنائی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلاول اخلاق کے ساتھ سیاسی تربیت پر بھی تھوڑی توجہ دیں، دائیں بائیں ناکام لوگوں کو کھڑا کرکے بلاول کرپشن اور سندھ پر لیکچر دیتے رہے، سندھ میں بچے کتے کے کاٹنے کی ویکسین سے محروم ہوکر مر رہے ہیں، بلاول وفاق پر تنقید کر رہے ہیں، بلاول پہلے اپنے شہر کو مثالی بنائیں، پھر ملکی پالیسیوں اور اداروں پر تنقید کریں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی کرپشن کا تحفظ کرنے والے سندھ کے دشمن ہیں، عمران خان کی قیادت میں یہ ملک امت مسلمہ کیلئے ایک طاقت بننے جا رہا ہے، عمران خان پوری امت مسلم کی ترجمانی کر رہے ہیں، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی بہترین خارجہ پالیسی کشمیر کو جلد آزادی دلائے گی۔
خبر کا کوڈ : 819084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش