0
Monday 30 Sep 2019 21:09

کشمیر پر قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند فوج کیساتھ ہے، ملی یکجہتی کونسل

کشمیر پر قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند فوج کیساتھ ہے، ملی یکجہتی کونسل
اسلام ٹائمز۔ مسئلہ کشمیر پاکستان کی بقاء کا معاملہ ہے، مسئلہ کشمیر پر قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند فوج کیساتھ کھڑی ہے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جموں و کشمیر کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب حوصلہ افزا تھا مگر انہیں اب اس جانب عملی اقدامات کرنے چاہئیں، اگر بھارت آرٹیکل 370 ختم کر سکتا ہے تو پاکستان کو بھی کشمیر میں فوج داخل کرنے کا حق حاصل ہے۔ وزیراعظم عمران اقوام متحدہ جانے سے پہلے قومی اتفاق رائے کو قائم کرتے اور پوری قوم کی حمایت حاصل کر کے امریکہ جاتے تو بہتر ہوتا، تقریر کے بعد وزیراعظم پر نئی ذمہ داری آ گئی ہے، ہمارے حکمران جن سے کشمیر کو آزاد کروانے کی بھیک مانگ رہے ہیں وہی اس کے حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، کشمیر کی آزادی کے دن آگئے ہیں، پاکستان نے کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اٹھا دیا مگر اب مقبوضہ کشمیر کے عوام دیکھ رہے ہیں کہ ان کو بھارت کے تسلط سے نجات کب ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ 6 اکتوبر کو لاہور میں آزادی کشمیر مارچ ہوگا، جبکہ ملی یکجہتی کونسل کا سربراہی اجلاس 10 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں، مختلف مکاتب فکر کے لوگوں اور حریت کانفرنس کی قیادت کو مدعو کیا جائے گا۔ اس میں حریت کانفرنس کی قیادت بھی شرکت کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب کے زیراہتمام آل پارٹیز کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر الوریٰ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، وسطی پنجاب کے صدر محمد جاوید قصوری، سید نیاز حسین نقوی، ڈاکٹر راغب نعیمی، سید برہان الدین عثمانی، محمد نعیم بادشاہ، محمد شفیق بٹ، علامہ زبیر احمد ظہیر، ماسٹر سلیم پادری، صادق بھاٹیا، علامہ کاظم رضا نقوی، عمران سندھو، پادری جاوید گل، صاحبزادہ ملک پرویز اکبر ساقی، سید محمد صفدر شاہ گیلانی، ڈاکٹر طارق شریف، محمد رفاقت علی صدیقی، پیر غلام رسول اویسی، عمار احمد مکی، شبیر نقوی، صاحبزادہ منیر علی گیلانی، ضیاء الدین انصاری، ڈاکٹر احسان ظفر، مفتی فضل الرحمان اوکاڑوی، علامہ قاری محمد شوکت، نصیر احمد نورانی، قاری عطاءالرحمان، مولانا عبدالمالک حیات، حسن فاروق، محمد فاروق چوہان، نوید احمد زبیری، محمد عمران الحق اور دیگر نے کیا۔
خبر کا کوڈ : 819270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش