0
Tuesday 1 Oct 2019 06:53

پروفیسر ڈاکٹر رضا مہدی این ای ڈی یونیورسٹی تھر کیمپس کے پہلے پرنسپل مقرر

پروفیسر ڈاکٹر رضا مہدی این ای ڈی یونیورسٹی تھر کیمپس کے پہلے پرنسپل مقرر
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی معروف انجینئرنگ درسگاہ جامعہ این ای ڈی میں 190واں سنڈیکیٹ اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں تعلیمی، انتظامی اور مالی اُمورکا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سنڈیکیٹ کے گزشتہ اجلاس کی سفارشات کی منظوری، سالانہ اکاؤنٹ کلوزنگ برائے سال 19-2018ء اور ریوائز بجٹ برائے سال 20-2019ء کی منظوری دی گئی۔ سندھ حکومت کے نوٹیفیکشن کے تحت مستقل ملازمین کیلئے تنخواہ اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری، جبکہ سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی بھی منظوری دی گئی۔ ترجمان جامعہ کے مطابق سنڈیکیٹ اجلاس میں این ای ڈی یونیورسٹی کے تھر کیمپس کیلئے پروفیسر ڈاکٹر رضا مہدی کو پہلا پرنسپل مقرر کیا گیا، جبکہ تھر آسامیوں سے متعلق سفارشات برائے لیکچرار، آئی ٹی مینیجر، اسسٹنٹ رجسٹرار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائننس اور اسسٹنٹ لائبریرین کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی۔

سنڈیکیٹ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر اسد رحمان کو چیئرمین سول انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ کی انوائرمینٹل انجینئرنگ کے
چیئرمین کی حیثیت سے توسیع دی گئی۔ سنڈیکیٹ میں ایچ ای سی نیشنل ڈیٹا بیس سینٹر، فوٹو والٹک (پی وی) ٹیسٹسنگ لیب، سینٹر فار اسمارٹ گرٹ اسٹڈیز، ٹریفک لیب فار انلاٹیکس اینڈ سمولوشن لیب کے قیام کی منظوری بھی شامل تھی۔ اس اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، سیکریٹری سنڈیکیٹ و رجسٹرار سید غضنفر حسین سمیت پندرہ اراکین نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 819318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش