0
Tuesday 1 Oct 2019 20:29

ایٹمی ملک ہونے کے باوجود کچرا اُٹھانے کا نظام نہیں، علامہ ناظر تقوی

ایٹمی ملک ہونے کے باوجود کچرا اُٹھانے کا نظام نہیں، علامہ ناظر تقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ شہر کراچی اس وقت گندگی اور غلاظت کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایٹمی ملک ہونے کے باوجود ہمارے شہر میں کچرا اُٹھانے کا نظام بھی موجود نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ کراچی جو کسی زمانے میں روشنیوں کا شہر ہوا کرتا تھا، جس شہر میں سیاح گھومنے کی غرض سے کراچی آیا کرتے تھے، اس شہر کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت گندگی اور غلاظت میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 سال اقتدار میں رہنے والی جماعتوں نے کراچی کی عوام سے ووٹ تو لیا، لیکن عوام کو سہولیات مہیا کرنے میں ناکام نظر آئے، کراچی شہر کا یہ حال سیاسی پنجہ آزمائی کا نتیجہ ہے۔

علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ اگر حکومتیں چاہیں تو کراچی شہر کو دوبارہ اُس کی اصلی حالت میں لایا جا سکتا ہے، لہٰذا ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ سیاست سے بالاتر ہو کر کراچی کو ازسرنو تعمیر کیا جائے اور کراچی میں ایمرجنسی نافذ کرکے شہر کراچی میں ترقیاتی کام اور صفائی کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اس وقت گندگی اور غلاظت کی وجہ سے شدید تعفن پھیل رہا ہے، جس کی وجہ سے وبائی امراض پھیلنے کا شدید خطرہ ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت کو چاہیئے کہ وہ جلد از جلد کراچی کی سنگین صورتحال پر اقدامات کو یقینی بنائے۔
خبر کا کوڈ : 819503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش