0
Saturday 5 Oct 2019 16:03

کراچی میں رہائشی پلاٹوں پر کاروبار کرنے والوں پر جرمانے کی تیاری

کراچی میں رہائشی پلاٹوں پر کاروبار کرنے والوں پر جرمانے کی تیاری
اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے کہا ہے کہ رہائشی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیاں خصوصاً کمرشل ادارے، ہوٹلوں، اسکولوں، ٹیوشن سینٹر اور بیوٹی پارلرچلانا الاٹمنٹ کی بنیادی شرائط کی خلاف ورزی ہے۔ ڈاکٹر بدر جمیل نے کے ڈی اے لیبر یونین کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف کے ہمراہ اسفالٹ پلانٹ اور صفورا گوٹھ کے دورے پر گفتگو میں کہا کہ کے ڈی اے جلد ہی لائحہ عمل تیار کرکے ایسے تمام پلاٹوں کے مالکان سے جرمانہ وصول کرے گا، جمع ہونیوالی رقم مختلف اسکیموں میں ضروری ترقیاتی کاموں پر خرچ کی جائے گی۔ ڈی جی کے ڈی اے نے اسفالٹ پلانٹ میں موجود مشینریز اور آلات کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ خستہ حال مشینری و آلات کی نشاندہی کرکے تحریری رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ کے ڈی اے کے زیرکنٹرول شاہراہوں، پارکس، نرسریز اور ان کے سائٹ آفسز، کے ڈی اے فلیٹس نارتھ ناظم آباد اور کے ڈی اے اسکیم ون کی تمام تر تفصیلات فراہم کرنے کے ساتھ لائنز ایریا پارکنگ پلازہ، شہاب الدین مارکیٹ، سہراب گوٹھ ورکشاپ، سوک سینٹر کورنگی کی اسکیموں میں خالی فلیٹس کی بھی رپورٹ پیش کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 820283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش