0
Tuesday 8 Oct 2019 16:18

آزادی مارچ، اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس جاری

ترقی یافتہ ممالک کو فضل الرحمان اور خادم رضوی سے نہیں نمٹنا پڑتا، فواد چوہدری
آزادی مارچ، اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس جاری
اسلام ٹائمز۔ حکومت مخالف آزادی مارچ اور ملکی سیاسی صورتحال پر غور کے لئے حزب اختلاف جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس اکرم درانی کی سربراہی میں شروع ہو گیا ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی، نون لیگ، جے یو آئی (ف)  اور نیشنل پارٹی کے ممبران شریک ہیں۔ رہبر کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں آزادی مارچ میں حتمی شمولیت کے لئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور ہو گا۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں جے یو آئی (ف) سے آزادی مارچ یا دھرنا پر وضاحت مانگیں گی۔ اجلاس میں اپوزیش جماعتیں جے یو آئی کی طرف سے اعتماد میں لئے بغیر مارچ کے اعلان کرنے پر سوالات بھی کرینگی۔ رہبر کمیٹی کے اجلاس میں نیب کی کارروائیوں پر بھی غور ہو گا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک خوش قسمت ہیں انہیں مولانا فضل الرحمن اور خادم رضوی جیسے لوگوں کو ڈیل نہیں کرنا پڑتا۔

وفاقی دارالحکومت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سائنس پر بات کرنا مشکل ہے اور 2019ء میں وزیر سائنس کو دوربین سے چاند دیکھنے کے مشورے دیے جاتے ہیں۔ فواد چوہدری نے تقریب کے دوران جہلم میں ایشیا کا سب سے بڑا بائیو سائنس پارک بنانے کا دعوی بھی کیا۔ خیال رہے اس سے قبل چوہدری گھریلو استعمال کے لیے چھوٹے سائز کا بائیو گیس پلانٹ بنانے کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ایک گیزر کے سائز کا بائیو گیس پلانٹ بنایا ہے جو نامیاتی کچرا دان کے طور پر کام آئے گا۔ یونٹ کی قیمت تقریباً 35 ہزار روپے ہے جو 5 سے 6 افراد والے خاندان کی ضرورت کے لیے گیس پیدا کر سکے گا۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پانی کی اے ٹی ایم متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ عام آدمی کو تقریباً ایک روپے فی لیٹر صاف پینے کا پانی فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ فواد چوپدری نے کہا کہ ہر تحصیل میں پانی صاف کرنے والے پلانٹ لگائے جائیں گے جہاں پانی کی کوالٹی کسی بھی برانڈڈ بوتل والے منرل واٹر سے کم نہیں ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 820864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش