0
Tuesday 15 Oct 2019 11:51

دفعہ 370 کے خاتمہ کا فیصلہ واپس لیکر کشمیر میں لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، بیروکریٹوں کا مودی کو خط

دفعہ 370 کے خاتمہ کا فیصلہ واپس لیکر کشمیر میں لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، بیروکریٹوں کا مودی کو خط
اسلام ٹائمز۔ کشمیر کی موجودہ صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے تقریباً 300 قلمکاروں، صحافیوں، بیروکریٹوں اور معزز شہریوں نے بھارت کے وزیر اعظم کے دفتر میں ایک مشترکہ عرضی دائر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دفعہ 370 کے خاتمہ کے فیصلے کو واپس لیکر کشمیر میں جلد از جلد لاک ڈاؤن کو ختم کیا جائے۔ معروف شخصیت رادھا کمار، پولیٹکل سائنسدان نیرا چند ککوکی، معروف شاعر کے سچن تندد،صھافی پریم شکر جہا اور سابق آئی اے ایس افسر نے مودی اور بھارتی صدر رام ناتھ کوند کے نام ایک تحریری خط ارسال کیا، جس میں انہوں نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ڈھائی ماہ سے وادی کشمیر کی جو صورتحال بنی ہوئی ہے وہ افی تشویشناک اور پریشان کن ہے۔ انہوں نے خط میں  لکھا ہے کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کے خاتمہ کا فیصلہ جلد از جلد واپس لیا جائے اور جمہوریت کو بحال کیا جائے تاکہ کشمیر عوام کو راحت فراہم ہوسکے۔
 
مودی کے نام ارسال خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ 5 اگست کو جموں و کشمیر کی خسوصی پوزیشن دفعہ 370 کے خاتمہ کے بعد وادی کشمیر میں لوگ گھروں میں ہی ڈھائی ماہ سے محصور ہیں اور ہر آنے اور جانے والے راستے پر فورسز کا پہرا بٹھا دیا گیا ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ 70 روز سے کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن کے باعث کشمیری عوام سخت پریشانی میں مبتلا ہیں، مواصلاتی نظام کی معطلی کی وجہ سے لوگ ایک دوسرے کے بارے میں کوئی خبر نہیں رکھتے ہیں۔ والدین اپنے گھروں سے دور بچوں کے لئے پریشان ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ کشمیر میں مواصلاتی نظام جلد از جلد بحال کیا جائے اور دفعہ 370 کے فیصلے کو واپس لیکر اسمبلی انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے لکھا کہ مودی نے جو بھی فیصلہ کیا وہ کشمیری عوام کو اعتماد میں لئے بغیر لئے گئے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 822088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش