0
Sunday 20 Oct 2019 20:46

وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر کل کراچی آئیں گے

وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر کل کراچی آئیں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان  ایک روزہ سرکاری دورے پر کل دوپہر کراچی پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کل دوپہر 12 بجے کراچی پہنچنے کے بعد گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس کے بعد جی ڈی اے اور ایم کیو ایم ارکان سندھ اسمبلی وزیراعظم سےملاقات کریں گے، اتحادی جماعتوں کے ارکان سندھ اسمبلی کے امور پر وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گورنر ہاؤس میں سندھ انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کا اجلاس بھی ہوگا، جس میں وفاق کےزیر انتظام کراچی میں جاری منصوبوں پر پیشرفت رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ وزیراعظم کو کراچی پیکج کے تحت تجویز کردہ اسکیمز کےبارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم بلوچستان کے شہر حب بھی جائیں گے جہاں وہ پاور پلانٹ منصوبے کی تقریب میں شرکت کرکے نئے پاور اسٹیشن کا افتتاح کریں گے،حب میں چین کے تعاون سے 1320 میگا واٹ کا پاوراسٹیشن بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کےدرمیان دوریاں برقرار ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سےوزیراعظم کے دورہ کراچی میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو مدعو نہیں کیا گیا اور نہ ہی وزیراعظم سے وزیراعلیٰ کی غیر رسمی ملاقات شیڈول ہے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے وزیراعظم کےدورہ کراچی میں وزیراعلیٰ کو مدعو نہ کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو سرکاری طور پر وزیراعظم کے دورہ کراچی سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی  وزیراعلیٰ کو صوبے کے منصوبے کے اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 823101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش