0
Saturday 2 Jul 2011 00:27

امریکا نے عراق اور افغانستان میں چار کھرب ڈالر جھونک دیئے

امریکا نے عراق اور افغانستان میں چار کھرب ڈالر جھونک دیئے
نیویارک:اسلام ٹائمز۔ گزشتہ دس سال کے دوران امریکا نے عراق اور افغانستان میں انسداد دہشت گردی کی مہم میں امریکا نے چار کھرب ڈالر جھونک دئیے۔ ان جنگوں میں چھ ہزار امریکی فوجیوں سمیت دو لاکھ تیس ہزار افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ آئیسن ہاوور ریسرچ پروجیکٹ کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراق اور افغانستان میں امریکا دس سال کے دوران انسداد دہشت گردی کی مہم میں چار کھرب ڈالرز جھونک چکا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی جنگ کے دوران کم از کم دو لاکھ پچیس ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے، اس کے علاوہ تقریباً چھ ہزار امریکی فوجی بھی مارے گئے، یہ رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جبکہ امریکا پہلے ہی بہت بڑے مالی خسارے کا شکار ہے۔ عالمی ماہرین معاشیات خدشہ ظاہر کر چکے ہیں کہ اگر امریکا مالی خسارہ کم نہ کرسکا تو دنیا مزید ایک نئے مالی بحران کا شکار ہو سکتی ہے۔ اسٹڈی کے مطابق بجٹ کا آدھا حصہ پینٹاگون کے اخراجات کی نذر ہو جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 82344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش