0
Friday 25 Oct 2019 23:50

رہبر کمیٹی ڈی چوک اسلام آباد پر جلسےکے مطالبے سے دست بردار

رہبر کمیٹی ڈی چوک اسلام آباد پر جلسےکے مطالبے سے دست بردار
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی ڈی چوک اسلام آباد پر جلسے کے مطالبے سے دست بردار ہوگئی اور کمیٹی نے آزادی مارچ جناح ایونیو تک آنے کی اجازت مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے مابین ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور میں بھی تاحال کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور دونوں کمیٹیاں اپنی اپنی تجاویز ایک دوسرے کو پیش کررہی ہیں لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی ڈی چوک اسلام آباد پر جلسے کے مطالبے سے دست بردار ہوگئی ہے اور اس نے آزادی مارچ کو جناح ایونیو تک لانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے جس پر حکومتی کمیٹی نے وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کی ہے۔

قبل ازیں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور کے بعد دونوں کمیٹیوں کے ارکان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں حکومتی رکن پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ بڑے اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی، ہم نے اپنی اپنی تجاویز ایک دوسرے کے سامنے پیش کیں اور ہم نے اپوزیشن کو لیڈرشپ سے مشاورت کے لیے کہا ہے۔ رہبر کمیٹی کے رہنما اکرم درانی کا کہنا تھا کہ حکومت کی سینئر قیادت آئی اور اچھے انداز میں مذاکرات ہوئے اور آپس میں کافی باتیں طے کرلی ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور رہبر کمیٹی کے درمیان مذاکرات میں وزیراعظم کے استعفے پر کوئی بات نہیں ہوئی بلکہ آزادی مارچ کے مقام پر تجاویز دی گئیں۔

رہبر کمیٹی کا مطالبہ تھا کہ آزادی مارچ کو ڈی چوک تک آنے کی اجازت دی جائے جبکہ حکومتی کمیٹی نے ہائی کورٹ کا فیصلہ دکھاتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلوں کے مطابق ڈی چوک پر احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت پریڈ گراؤنڈ میں احتجاج کی اجازت دینے پر تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 823973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش