0
Saturday 26 Oct 2019 21:53

پاکستان سے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ کتب بینی کے فروغ سے ممکن ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

پاکستان سے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ کتب بینی کے فروغ سے ممکن ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ترقی کا راز علم سیکھنے اور پھیلانے میں ہے، علم کو فروغ دے کر ہی ملک کی ترقی، برائیوں اور دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے، کتب میلے جیسی علم دوست سرگرمیوں کے نتیجے میں باعزت روزگار بھی میسر آئے گا اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، پاکستان سے شدت پسندی، انتہاء پسندی اور بدامنی کے خاتمہ صرف اسی صورت ممکن ہے کہ ملک میں کتاب سے رشتہ مضبوط کیا جائے، جہان مسیحا ادبی فورم کی جانب سے علم فیسٹول علم دوست، مثبت اور صحت مند سرگرمی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہان مسیحا ادبی فورم کے زیر اہتمام کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری دو روزہ علم فیسٹول میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علم فیسٹول سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے سے کتاب دوستی ختم ہورہی ہے لیکن کتاب سے تعلق جتنا مضبوط ہوگا یہاں اتنا ہی امن و سکون ہوگا، کتاب سے تعلق ہی ہمیں شدت پسندی اور انتہاء پسندی سے نجات دلا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علم پھیلانے سے ہی علم بڑھتا ہے ہم جتنا علم پھیلائیں گے اتنا علم بڑھے گا، ملکی ترقی کا راز بھی اسی میں ہے کہ کتاب کلچر اور علم کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس سلسلے کو جاری رکھنے کی درخواست کی۔
خبر کا کوڈ : 824145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش