0
Tuesday 29 Oct 2019 14:05

راجن پور، انڈس ہائی وے روجھان پر سینکڑوں کسانوں کا احتجاج، زمینیں واگزار کرانے کا مطالبہ

راجن پور، انڈس ہائی وے روجھان پر سینکڑوں کسانوں کا احتجاج، زمینیں واگزار کرانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ راجن پور انڈس ہائی وے ٹول پلازہ میراں پور کے قریب سینکڑوں کسانوں کا احتجاج جاری، سابق ایم پی اے عاطف مزاری بھی شریک، اس موقع پر احتجاج کرنے والے کسانوں نے حکومت پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف سے مطالبہ کیا ہے 70 سال سے ہم جہاں رہائش پذیر ہیں ہماری زمین آرمی کے حوالے کرکے ہمیں گھر سے بے گھر نہ کیا جائے، آرمی والے افسران کو روجھان کے غیرمتنازع علاقے دیے جائے، احتجاج کے دوران سابق ایم پی اے عاطف مزاری نے کہا کہ مقامی سیاست دانوں کی ملی بھگت سے روجھان کے ہزاروں خاندانوں کے ظلم ہو رہا ہے جوکہ سراسر زیادتی ہے، حکومت وقت کو چاہیے کہ روجھان کہ وہ موضع جات پاک آرمی والوں کو دیے جائیں جو غیرآباد ہوں اور غیرمتنازع ہوں جن پر موجودہ حکومتی پارٹی قابض ہے، تاکہ جو لوگ اپنے آباو اجداد کے ساتھ عرصہ دراز سے اپنے گھروں میں بیٹھے ہیں وہ بے گھر ہونے سے بچ سکیں۔

 
خبر کا کوڈ : 824505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش