0
Tuesday 29 Oct 2019 20:42

سزا عدالت دیتی ہے تو سزا معطلی کا اختیار بھی عدالت کو ہے، فردوس عاشق اعوان

سزا عدالت دیتی ہے تو سزا معطلی کا اختیار بھی عدالت کو ہے، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کو نواز شریف کی ضمانت سے متعلق عدالتی فیصلہ قبول ہے، اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف کو 8 ہفتوں کی ضمانت ملی ہے، نیب اور عدالتیں مکمل آزاد اور خودمختار ہیں، نواز شریف کے خلاف نیب مدعی تھی اور انہیں سزا عدالت سے ہوئی۔ وزیراعظم بارہا یہ کہہ چکے کہ اس کیس میں حکومت پاکستان مدعی نہیں تھی۔ سزا عدالت دیتی ہے تو سزا معطلی کا اختیار بھی عدالت کو ہے۔ ہمارا کام نواز شریف کو بہترعلاج  کی سہولت دینا تھا جو ہم نے دیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مدعی کو چست ہونا چاہیے، توقع ہے نوازشریف اپنے علاج پر توجہ دیں گے، نوازشریف کو ایک صحت مند حریف کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں، ہم کمزور نواز شریف سے سیاسی محاذ پر مقابلہ نہیں کرنا چاہتے، وفاقی حکومت اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ قبول کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 824565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش