0
Thursday 31 Oct 2019 18:22

آزادی مارچ، اپوزیشن تقسیم کا شکار ہو گئی

مولانا نے نون لیگ کا بیان سختی سے مسترد کر دیا
آزادی مارچ، اپوزیشن تقسیم کا شکار ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن میں آزادی مارچ کے حوالے سے پھوٹ پڑ گئی ہے۔ مسلم لیگ نون کی رہنما اور ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سانحہ تیز گام ایکسپریس کے پیش نظر آزادی مارچ کا جلسہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آزادی مارچ کا جلسہ کل ہو گا، آئندہ لائحہ عمل کا اعلان جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کل کریں گے، تاہم مولانا فضل الرحمان نے نونق لیگ کا یہ اعلان مسترد کر دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج آزادی مارچ کا جلسہ ملتوی نہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ مریم اورنگزیب کا جلسے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ہمارا پروگرام ہے ہم فیصلہ کریں گے کیا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نون لیگ کو بتا دیا ہے کہ تمام قافلے اپنے وقت اور ترتیب کے مطابق پہنچیں گے۔ دھرنے کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے الگ الگ بیانات اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ اپوزیشن دھرنے کے حوالے سے ایک پیج پر نہیں ہے اور نا ہی دھرنے کے حوالے سے آپس میں مشاورت کی جا رہی ہے۔ سسینئیر صحافیوں نے بھی اس پر سوالات اٹھائے ہیں۔ سینئیر صحافی غریدہ فاروقی نے کہا ہے کہ نون لیگ کیا ڈبل گیم کھیل رہی ہے۔ نون لیگ نے جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ جسے مولانا نے مسترد کر دیا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے بھی نون لیگ کے اعلان سے لاتعلقی کر لی۔ اپوزیشن میں پھوٹ پڑ گئی، نون لیگ نے جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ مولانا نے اعلان مسترد کیا، جلسہ ملتوی نہیں ہوا۔ مولانا کا اعلان ہے کہ جلسہ ہمارا ہے فیصلہ بھی ہم کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 824934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش