0
Friday 1 Nov 2019 12:36

مولانا فضل الرحمان آج بعد نماز جمعہ حکومت کے سامنے اپنے مطالبات پیش کریں گے

مولانا فضل الرحمان آج بعد نماز جمعہ حکومت کے سامنے اپنے مطالبات پیش کریں گے
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج بعد نماز جمعہ حکومت کے سامنے اپنے مطالبات پیش کریں گے۔ مسلسل چار روز سفر کے بعد آزادی مارچ کے شرکا ملک کے مختلف حصوں سے گزشتہ شب اسلام آباد کے سیکٹر H-9 میں واقع جلسہ گاہ پہنچے تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنے مختصر خطاب میں کہا تھا کہ مارچ کا باقاعدہ افتتاح آج بعد از نماز جمعہ ہو گا جس میں مطالبات پیش کیے جائیں گے۔ عینی شاہدین کے مطابق شاہراہ کشمیر پر تاحد نگاہ سر ہی سر نظر آرہے ہیں اور مارچ کے شرکا نعرے  بازی بھی کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آزادی مارچ میں زیادہ تعداد جے یو آئی کے کارکنوں کی ہے جب کہ مسلم لیگ نون، اے این پی، پی پی پی اور پی کے میپ کے جھنڈے بھی نظر آرہے ہیں۔ پنڈال کے چاروں طرف اور اسٹیج کے سامنے انصار الاسلام کے کارکن تعینات ہیں۔ آزای مارچ کے شرکا کو سیکیورٹی کی وجہ سے مرکزی اسٹیج سے تھوڑے فاصلے پر رکھا گیا ہے۔ مارچ کے شرکا کے لیے اتوار بازار کے قریب پشاور موڑ پر انتظامات کیے گئے ہیں اور حکومت نے بجلی سمیت دیگر ضروری سہولیات بھی کی ہیں۔ حکومت اور مظاہرین کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے بعد جو معاہدہ طے پایا ہے اس کے مطابق آزادی مارچ کے شرکا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ مقام تک ہی محدود رہیں گے۔ مولانافضل الرحمان یا حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے آزادی مارچ ختم کرنے کی آخری تاریخ تا دم تحریر سامنے نہیں آئی لہذا یہ واضح نہیں کہ یہ مارچ کب تک جاری رہے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 825013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش