0
Sunday 3 Nov 2019 15:27

اسلام آباد دھرنا، پنجاب پولیس نے مزید 2 ہزار اہلکار بھجوا دیئے

اسلام آباد دھرنا، پنجاب پولیس نے مزید 2 ہزار اہلکار بھجوا دیئے
اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے سے نمٹنے کیلئے پنجاب پولیس نے 2 ہزار مزید اہلکار اسلام آباد بھجوا دیئے ہیں۔ اس سے پہلے بھی 2 ہزار اہلکاروں کو اسلام آباد بھجوایا جا چکا ہے۔ کراچی سے شروع ہونیوالا مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ اسلام آباد میں دھرنے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ اس حوالے اسلام آباد پولیس کی جانب سے نفری کم ہونے کی وجہ سے پنجاب پولیس سے اضافی نفری مانگی گئی تھی، جس کے لیے 26 اکتوبر کو ایک ہزار پولیس اہلکار جبکہ مزید ایک ہزار اہلکاروں کی نفری 28 اکتوبر کو اسلام آباد بھجوائی گئی تھی جبکہ اسلام آباد پولیس کی درخواست پر ہفتے کے روز دو ہزار مزید اہلکار بھجوا دیئے گئے ہیں جو کہ انٹی رائٹ سامان بھی ساتھ لے کر گئے ہیں۔ ان اہلکاروں کے  کھانے پینے، رہائش کے اخراجات وفاقی حکومت خود برداشت کرے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 825428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش