0
Monday 4 Nov 2019 12:54

پرواز کی منسوخی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر سکردو کے مسافروں کا دھرنا

پرواز کی منسوخی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر سکردو کے مسافروں کا دھرنا
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد سے سکردو جانے والی پرواز کی منسوخی پر مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 451 مسافروں کو لے کر اسلام آباد سے سکردو جا رہی تھی، عین وقت پر پرواز منسوخ کر دی گئی جس کے بعد مسافر مشتعل ہو گئے اور پی آئی اے انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر دھرنا دیا۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ بار بار پرواز کی منسوخی معمول بن گئی ہے، یہ سلسلہ شروع سے ہی جاری ہے۔ مسافروں نے وزیر اعظم سے وزیر اعظم سے نوٹس لینے اور پی آئی اے کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 825556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش