0
Wednesday 6 Nov 2019 20:07

خیبر پختونخوا حکومت اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے درمیان ڈیڈلاک برقرار

خیبر پختونخوا حکومت اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے درمیان ڈیڈلاک برقرار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا بھر میں ڈاکٹروں کا احتجاج جاری ہے، صوبائی حکومت اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے درمیان ڈیڈلاک بھی برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا بھر میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی ہڑتال بدستور جاری ہے۔ ڈاکٹرز اپنے مطالبات، جبکہ صوبائی حکومت ایم ٹی آئی، ار ایچ اے اور ڈی ایچ اے ایکٹ پر بضد ہے۔ صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروس کے علاوہ تمام سروسز معطل ہیں جس سے مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیو مہم اور صحت کے دیگر شعبوں سے بائیکاٹ جاری ہے، صوبائی وزیر صحت مذاکرت میں سنجیدہ نہیں ہیں، وفاقی مذکراتی کمیٹی کے مثبت جواب کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی صورت میں سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری نہیں ہونے دینگے اور اپنے مطالبات پر قائم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 825947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش