0
Wednesday 6 Nov 2019 21:21

پاراچنار، امام مہدی(عج) کی شان میں گستاخی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پاراچنار، امام مہدی(عج) کی شان میں گستاخی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں نے امام مہدی کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین کیجانب سے گستاخی کے مرتکب عبدالستار جمالی کو انڈیا کا ایجنٹ قرار دیکر پھانسی دینے کا مطالبہ کیاگیا۔ پاراچنار پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مختلف تنظیموں کے رہنماؤں ماہر حسین، مینجر محمد حبیب، علامہ مزمل حسین، سر زاہد حسین، علامہ سید مفید حسین، سید ظاہر، مظہر علی اور دیگر مقررین نے امام مہدی کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے گستاخی کے مرتکب عبدالستار جمالی کو انڈیا کا ایجنٹ قرار دیا ہے۔ مقررین کا کہنا ہے کہ اگر انڈیا کے اس ایجنٹ کو پھانسی نہ دی گئی، تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی، اگر حکومت ملک میں پائیدار امن چاہتی ہے، تو عبدالستار جمالی کو مثالی سزا دی جائے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ دوسرے فرقوں کے لوگوں کی دل آزاری کرے اور اس قسم سازشیں ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے کی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 825962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش