0
Thursday 7 Nov 2019 19:53

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سندھ حکومت چلانے میں ناکام ہوگئے، خرم شیر زمان

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سندھ حکومت چلانے میں ناکام ہوگئے، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کی جانب سے اساتذہ پر تشدد اور طاقت کے استعمال کی سخت الفاظ کی مذمت کرتے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جو کرینگے انکے ساتھ بھی یہی رویہ ہوگا، اگر ماﺅں، بہنوں کے ساتھ یہ رویہ رکھا گیا، آپ بھی ایک دن فٹ پاتھ پر ہونگے، مراد علی شاہ سندھ حکومت چلانے میں ناکام ہوگئے ہیں، ہر شعبے میں اربوں روپے کی کرپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ نہیں آتے، ہمارے سوالات کے جوابات نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جو احتجاج ہو رہا ہے وہ جائز ہے اور یہاں جو استاد بیٹھے ہیں، وہ ناجائز ہیں، مراد علی شاہ یہاں آئیں اور ان سے مزاکرات کریں۔
خبر کا کوڈ : 826145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش