0
Tuesday 12 Nov 2019 12:30

محرم کے جلوسوں کے بعد اب عید میلاد النبی (ص) کے جلوسوں پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، کاروان اسلامی کشمیر

محرم کے جلوسوں کے بعد اب عید میلاد النبی (ص) کے جلوسوں پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، کاروان اسلامی کشمیر
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر کاروان اسلامی کے اہتمام سے متعدد میلاد جلوسوں کے علاوہ عظیم الشان میلاد النبی (ص) کا جلوس سرینگر سے جامعہ قادریہ سمبل تک نکالا جاتا تھا، جس میں ایک لاکھ سے زائد عاشقان رسول اللہ (ص) شرکت کرکے جامعہ میں موئے مقدس کی زیارت سے فیضیاب ہوتے تھے، تاہم اس سال مقبوضہ کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے اجتماعات کے ساتھ ساتھ کاروان اسلامی کے مرکزی جلوس کو نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ کاروان اسلامی کے اہتمام سے مختلف مساجد و خانقاہوں میں ہی مختصر و محدود میلاد تقاریب کا اہتمام کیا گیا جہاں کشمیر اور مسلمانان عالم کی موجودہ مشکلات کے حل کے لئے دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ کاروان اسلامی کے بیان میں کہا گیا کہ اس وقت کشمیری قوم سمیت دنیا بھر کے مسلمان انتہائی مشکل ترین حالات سے گزر رہے ہیں اس صورتحال میں مسلم امہ کو چاہیئے کہ وہ صبر و تحمل اور باہمی اتحاد کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دشوار ترین دور بھی گزر جائے گا اور آئندہ دور مسلمانوں کی ترقی و کامرانی کا دور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب دشمن کے تمام منصوبے خاک میں مل جائیں گے اور اللہ کا وعدہ سچ ہوکر رہے گا۔ جموں و کشمیر کاروان اسلامی کے بیان میں درگارہ شریف کے فوجی محاصرے کی بھی پُرزور الفاظ میں مذمت کی گئی۔
 
خبر کا کوڈ : 826918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش