0
Tuesday 12 Nov 2019 22:53

جے یو آئی (ف) کا کل سے تمام اہم تجارتی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنیکا اعلان

جے یو آئی (ف) کا کل سے تمام اہم تجارتی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے اسلام آباد میں منعقد ہونیوالے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی تمام اہم تجارتی شاہراہیں کل سے مکمل طور پر بند کردی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل بروز بدھ  سے پلان بی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کے لیے طے کردہ پلان اے کے تحت پشاور موڑ پر دھرنا جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) کے اجلاس میں طے کیا گیا کہ پلان بی پرکامیاب عمل درآمد کے بعد پشاور موڑ پر جاری آزادی مارچ مؤخر کردیا جائے گا، پلان بی کے فیز ایک کے تحت ملک کی تمام اہم تجارتی شاہراہیں بند کی جائیں گی جب کہ پلان بی کے فیز ٹو کے تحت تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز بھی بند کردیے جائیں گے۔ ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں تمام صوبائی عہدیداران کو پلان بی پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے نہ صرف ہدایات جاری کردی گئی ہیں بلکہ اہم ٹاسک بھی تفویض کردیے گئے ہیں۔ آزادی مارچ میں جمعیت العلمائے اسلام (ف) کا ساتھ دینے والی پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ کے سربراہ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ بحیثیت پارٹی ہمارا شروع دن سے مؤقف ہے کہ کسی بھی دھرنے کا حصہ نہیں بنیں گے۔ امیر جے یو آئی (ٖف) مولانا فضل الرحمان کو پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی کہہ چکی ہے کہ وہ آزادی مارچ میں ساتھ ہے لیکن کسی بھی دھرنے کا حصہ بننے کے لیے آمادہ نہیں ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 827048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش