0
Saturday 16 Nov 2019 10:13

جے یو آئی (ف) کی طرف سے دھرنوں کے پلان بی میں تبدیلی کا اعلان

جے یو آئی (ف) کی طرف سے دھرنوں کے پلان بی میں تبدیلی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے پلان بی میں تبدیلی کا اعلان کردیاہے۔ انہوں نے چاروں صوبوں کے جماعتی ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ مرکزی شاہراہوں پر دھرنے صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک رکھے جائیں۔ اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ میں چاروں صوبوں کے جماعتی ذمہ داران سے رابطے میں ہوں۔ انہوں نے کہا ہم نے اپنی قوت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے، لیکن مسافروں کی تکلیف کو پیش نظر رکھتے ہوئے تمام صوبوں کی مشاورت سے یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ روڈ آزادی مارچ کے دھرنے صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تا حکم ثانی جاری رکھے جائیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ رات 8 بجے روڈ آزادی مارچ ختم کرکے شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھول دی جائیں گی۔ دریں اثناء جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ مولانا راشد محمود سومرو نے صوبہ سندھ کے پانچ پوائنٹس پر جاری روڈ آزادی مارچ دھرنوں کو اٹھانے کی ہدایات مقامی جماعتوں کو جاری کردی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 827636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش