0
Saturday 16 Nov 2019 23:55

تمام حکومتی تاخیری حربے آج ختم ہوگئے ہیں، شہباز شریف

تمام حکومتی تاخیری حربے آج ختم ہوگئے ہیں، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ عدالت عالیہ نے انسانی بنیادوں پر فیصلہ سنایا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ قوم کی دعائیں اور والدہ کی التجائیں رنگ لے آئیں، اللہ تعالی نے دعائیں قبول کیں اور عدالت نے نوازشریف کو بیرون ملک علاج کرانے کی اجازت دی ہے، عدالت عالیہ نے انسانی بنیادوں پر فیصلہ سنایا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ عدالت نے زرضمانت کے بغیر جانے کی اجازت دی ہے، نوازشریف کے علاج میں جو رکاوٹیں حائل تھیں وہ اب دور ہو چکی ہیں اور حکومتی تاخیری حربے آج ختم ہوگئے ہیں، نوازشریف علاج کروا کر وطن واپس آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 827797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش